National News

عدالت نے راہل گاندھی کے خلاف  غداری کامقدمہ دائر کرنے کی شکایت خارج کی

عدالت نے راہل گاندھی کے خلاف  غداری کامقدمہ دائر کرنے کی شکایت خارج کی

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر توہین  آمیز تبصرہ کرنے کے لئے کانگرس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست والی ایک شکایت ہفتہ کو مسترد کر دی۔عدالت نے دہلی پولیس کی طرف سے دائر کارروائی رپورٹ کو نوٹس میں لیا جس میں کہا گیا تھا کہ گاندھی کے خلاف کوئی '' سنگین جرم'' نہیں بنتا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گاندھی نے وزیر اعظم کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز بیان دیا جس کے لئے ایک عرضی   دائر کی جا سکتی ہے لیکن کوئی '' پولیس کارروائی ''نہیں بنتی۔ شکایت ایڈووکیٹ جوگندر تلی کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

PunjabKesari
انہوں نے اس میں درخواست کی تھی کہ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ وہ مودی کے خلاف تبصرے کے لئے گاندھی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرے۔تلی نے اس میں کہا تھا کہ گاندھی نے مودی پر فوجیوں کے خون کے پیچھے چھپ کر اور ان کی  شہادت پر ' دلالی ' کرنے کا الزام لگایا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top