رانچی: جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81سیٹوں کیلئے آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور شروعاتی رجحانات کے مطابق جے ایم ایم (جھارکھنڈ مکتی مورچہ)40 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور بھاجپا 31 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے وہیں جے وی ایم 04 ،آجسو 03 اور 4 سیٹوں پر آزاد امیدوار آگے چل رہے ہیں ۔
ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں میں کل 82 ہال میں آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ووٹوں کی گنتی کیلئے کل 1478ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ہٹیا اسمبلی حلقے میں ووٹوں کی گنتی کیلئے سب سے کم 14ٹیبل جبکہ سرائے کیلا سیٹ کیلئے سب سے زیادہ 26ٹیبل لگائے گئے ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1208969689977647110
پہلے سروس کی گنتی ہوگی اور اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔گنتی شروع ہونے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد نو بجے سے رجحان آنے شروع ہوجائیں گے۔دوپہر ایک بجے پہلا اور شام سات بجے آخری نتیجہ آنے کی امید ہے۔