Latest News

سڑک حادثات میں اموات کو نہیں روک پائے ، وزارت کی ناکامی مانتا ہوں: گڈکری

سڑک حادثات میں اموات کو نہیں روک پائے ، وزارت کی ناکامی مانتا ہوں: گڈکری

نئی دہلی: مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ سڑک حادثوں میں اموات نہیں روک پائے، اس میں وہ ان کی وزارت کی ناکامی سمجھتے ہیں۔اس دوران انہوں نے ملک میں نئی سڑک ، ٹرانسپورٹ منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔گڈکری نے کہا کہ دہلی سے ممبئی تک اب 12 گھنٹے کے اندر اندر پہنچا جا سکے گا اور ہائی وے پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔
نتن گڈکری نے کہا کہ میرے محکمہ نے تمام شعبوں میں کامیابی کے ساتھ کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 5 لاکھ حادثے ہوتے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ اموات ہوتی ہیں، مرنے والوں میں 18-35 کی عمر والے 65 فیصد لوگ ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ  سڑک حادثات  سے ہونے والی اموات کو ہم نہیں رک پائے ، اس کو میں اپنی وزارت کی نا کامی تسلیم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیا موٹر وہیکل ایکٹ ایک سال تک راجیہ سبھا میں اٹکا رہا جو اب جا کر پاس ہوا ہے۔
ووٹ بنک کی سیاست کر ر ہیں کچھ  جماعتیں
 مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ بھارت کی اقلیتوں پر نظر ثانی شہریت قانون (سی اے اے )سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ  سیاسی جماعتیںجو ووٹ بنک کی سیاست کرنا چاہتی ہیں وہ ڈر اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کر رہی ہیں۔اس طرح کی طاقتیں جان بوجھ کر قانون کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top