Latest News

کورونا وائر س کی وجہ سے منسوخ ہوسکتا ہے آئی پی ایل،14 مارچ کو گورننگ کونسل کی میٹنگ

کورونا وائر س کی وجہ سے منسوخ ہوسکتا ہے آئی پی ایل،14 مارچ کو گورننگ کونسل کی میٹنگ

نئی دہلی: دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ لیگ آئی پی ایل (IPL) پر طویل وقت سے کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق، اب ریاستی سرکاریں بھی اسے لے کر بڑے قدم اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جہاں پہلے کرناٹک حکومت نے میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، وہیں مہاراشٹر نے آئی پی ایل کے پہلے مقابلے کی ٹکٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ حالانکہ، اس کی رسمی طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ان سب کے مدنظر آئی پی ایل کی گورننگ کونسل 14 مارچ کو کورونا وائرس کو لے کر بگڑی صورت حال کو لے کر میٹنگ کرے گی۔ اسی میٹنگ میں طے کیا جائے گا کہ کیا آئی پی ایل منسوخ کیا جائے گا یا نہیں۔

PunjabKesari
بی سی سی آئی کے لئے اس سال آئی پی ایل کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت ہند نے ویزا پالیسی میں حال ہی میں جو تبدیلی کی ہے اس سے مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کھیلنے ہندوستان آنے والے 60 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویزا ملے گا یا نہیں اس پر صورت حال واضح نہیں ہے۔ حالانکہ، بی سی سی آئی خالی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا انعقاد کئے جانے پر غور کر رہی ہے لیکن آخری فیصلہ میٹنگ میں ہی ہو گا۔

PunjabKesari
چین سے شروع ہوئے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے ایک لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں، تقریباً چار ہزار لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ اس کے اثر کو دیکھتے ہوئے اب تک کئی بڑے کھیل ٹورنامنٹ منسوخ ہو چکے ہیں۔ وہیں کچھ کو ملتوی کیا جا چکا ہے۔ ہندوستان کی بات کریں تو یہاں اب تک تقریباً 60  معاملات سامنے آ چکے ہیں اور کیرل میں ایک گزشتہ روز ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top