Latest News

کورونا وائرس کا خوف :سعودی عرب نے  سفرِ عمرہ پر لگائی پابندی،ہوچکی ہے ایک کیس کی تصدیق

کورونا وائرس کا خوف :سعودی عرب نے  سفرِ عمرہ پر لگائی پابندی،ہوچکی ہے ایک کیس کی تصدیق

انٹر نیشنل ڈیسک :سعودی عرب نے بدھ کو کورونا  وائرس کے خدشے کی وجہ سے اسلام کے مقدس شہروں میں سال بھر چلنے والے عمرہ وحج کو ملتوی کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے سالانہ حج کے سفر پر بھی غیر یقینی کی  صورتحال کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ سعودی نے کہا کہ چونکہ عمرہ میں لاکھوں لوگ یہاں آتے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ بڑا اثر ڈالے گا۔
 سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا کہ  عرب ممالک نے اپنے مسافروں اور شہریوں کے لئے عارضی طور پر عمرہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔وزارت خارجہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق مدینہ میں مسجد نبوی میں بھی لوگوں کے داخلے پرپابندی ہے۔ پورے مشرق وسطی میں کورونا  وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے عمرہ کے لئے جاری ویزا بھی منسوخ کر دئیے گئے ۔اسی کے ساتھ مکہ اور مدینہ میں 6 خلیجی ممالک کے لوگوں کے آنے پر پابندی لگا دی گئی۔
بتا دیں، سعودی عرب نے پیر کو اپنے ایک شہری میں  کورونا  وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی۔ یہ شہری ایران سے لوٹا ہے جہاںکورونا وائرس  نے  کہرام مچا رکھا ہے۔ وہاں اب تک بہت سے لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ سال کے درمیان لوگ عمرہ کرنے  مکہ کبھی بھی جاسکتے ہیں  اور وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ عمرہ کے  لئے  پوری دنیا سے لاکھوں لوگ مکہ پہنچتے ہیں۔ اس دوران لوگوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن نہ پھیلے، اسے دیکھتے ہوئے عمرہ کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top