National News

کورونا وائرس :ہندوستان میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہا کورونا وائرس ،1شخص کی موت اور 60افراد اب تک متاثر

کورونا وائرس :ہندوستان میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہا کورونا وائرس ،1شخص کی موت اور 60افراد اب تک متاثر

 نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس سے ہندوستان میں پہلی موت کی خبر ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے کلبرگی میں کورونا سے 76سال کے بزرگ کی موت ہو گئی ۔ہندوستان میں متاثر ین کی تعداد  بڑھ کر 60ہوگئی ہے ۔ ہندوستان میں 10نئے معاملے کورونا وائرس کے سامنے آئے  ہیں جن میں 8معاملے کیرل کے ہیں تو ایک راجستھان کا اور ایک دہلی کا ۔

PunjabKesari

ایسے میں اب ہندوستان میں کورونا وائرس  کے کل معاملے 60ہو گئے ہیں۔بدھوار کو وزات صحت اور خاندانی بہبود نے اس کی جانکاری دی۔ اس سے پہلے منگلوار کو مہاراشٹر کے پنے سے کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
مہاراشٹر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنے میں گزشتہ دن دو افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ، جب ان کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش کی گئی تو  ایک ان کا بچہ ، ایک ڈرائیور  اور ایک ساتھی مسافر ، جن کے ساتھ وہ ممبئی سے پنے آئے تھے  کی جانچ کی گئی تو وہ تینوں بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

PunjabKesari
کیرل کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے کہاکہ ساتویں جماعت کی جماعتیں اور امتحانات 31مارچ تک معطل  رہیںگے۔جماعت 8,9اور 10 کے امتحانات  طے شدہ پروگرام کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ 31مارچ تک سبھی ٹیوشن کلاس، آنگن واڑی اور مدرسے بند رہیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top