انٹرنیشنل ڈیسک:دنیا کے 80سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس سے دہشت کا ماحول ہے، کورونا کے چلتے سعودی عرب نے عقیدت مندوں کی مکہ اور سعودی اور مدینہ کے سفر پر پابندی لگا دی تھی لیکن جمعہ کو اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ۔ جمعہ کو سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کے متبرک مقاموں کو پھر سے کھول دیا ہے ۔ سعودی عرب نے مقدس شہر مکہ اور مدینہ میں کورونا وائرس کو روکنے کے مدنظر بدھوار کو عمرہ کا سفرکرنے پر پابندی لگادی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی نے ہوائی معاملوں کی وزارت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہاکہ اس خلیجی ملک نے شہریوں اور یہاں رہنے والے افراد کے لئے کچھ وقت کے لئے عمرہ کاسفر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک ہفتے پہلے بھی سعودی عرب نے خلیجی تعاون کونسل کے سبھی چھ ممالک کے شہریوں کے مکہ اور مدینہ جانے پر روک لگا دی تھی ۔ سعودی ارب میں سوموار کو کوروناوائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق ہوئی تھی جب ایران سے لوٹے ایک شہری کو متاثر پایا گیا تھا۔ بتا دیں کہ اکیلے چین میں ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3000سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔