Latest News

کورونا وائرس: مدد کے لئے آگے آئے جیک ما، بل گیٹس اور ٹک ٹاک، دیں گے کُل2000 کروڑ روپے

کورونا وائرس: مدد کے لئے آگے آئے جیک ما، بل گیٹس اور ٹک ٹاک، دیں گے کُل2000 کروڑ روپے

انٹرنیشنل ڈیسک:جان لیوا کورونا  وائرس سے چین میں اب تک 170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس وائرس سے سب سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوبئی صوبے میں ہوئی ہیں۔ ہوبئی کے دارالحکومت ووہان میں دسمبر میں  کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا ہے۔اسی درمیان دنیا بھر کے رئیس لوگ  کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے قریب 2000 کروڑ روپے کی مدد دے رہے ہیں۔
چین کے دوسرے سب سے رئیس آدمی جیک ما کی کمپنی علی بابا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ووہان سمیت چین کے تمام ہسپتالوں کو دواسازی کے لئے 144 ملین ڈالر یعنی 1029 کروڑ روپے دے گی۔اس رقم میں سے 100 کروڑ روپے  کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے تحقیق اداروں کو دئیے جائیں گے-

PunjabKesari

  •  ٹک ٹا ک ویڈیو کی کمپنی بائٹ ڈانس، ٹینسینٹ اور بائیدو نے بھی چین میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مدد، علاج اور ادویات کے لئے  115 ملین ڈالر یعنی 821 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ووہان میں بن رہے 1000 بستر والے ہسپتال کے لئے بھی رقم مقرر کی گئی ہے۔
  • ان کے علاوہ امریکی رئیس بل گیٹس کی بل گیٹس اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے 10 ملین ڈالر یعنی قریب 71 کروڑ روپے علاج اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے دیئے ہیں۔
  • فرانس کے ارب پتی فرینکوئس پنالٹ نے 3.3 ملین ڈالر یعنی 23.57 کروڑ روپے  کورونا  وائرس کے مریضوں کی مدد کے لئے دیئے ہیں۔
  • وہیں چین نے اس وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی فوج کو اتارا ہے۔صدر شی جن پنگ نے فوج کو لوگوں کی مدد کے لئے حکم دیا ہے۔ بتا دیں کہ کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 17 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ کئی انٹر نیشنل  ایئر لائنز نے چین کے لئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں-

 

PunjabKesariPunjabKesari



Comments


Scroll to Top