Latest News

چین : کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3012 ہوئی ، 80 ہزار 409  لوگ متاثر

چین : کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3012 ہوئی ، 80 ہزار 409  لوگ متاثر

بیجنگ: چین کے باہر اٹلی میں کورونا  وائرس سے  دہشت پھیل گئی ہے۔ کورونا OVID-19) )سے چین میں اب تک 3012 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ80,409 لوگ اب بھی کورونا  وائرس سے متاثر ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے وہاں اب بھی صورت حال خراب ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق' بدھ کو 31 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ جمعرات کو 139  نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ،تمام اموات ہوبئی   کے ووہان شہر میں ہوئیں۔25,045 متاثرہ لوگوں کا اب بھی علاج چل رہا ہے۔ جبکہ اب تک52045لوگوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین کے باہر بدھ تک کل 214 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ 12200  نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں چین کے باہر2103 نئے مصدقہ کیس سامنے آئے۔ اس کے علاوہ چار نئے ملک ارجنٹائن، چیلی، پولینڈ اور یوکرائن میں بھی کورونا وائرس نے  دستک دے دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top