Latest News

کورونا وائرس: چین میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے 337 افسرو ں کو  سزا

کورونا وائرس: چین میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے 337 افسرو ں کو  سزا

بیجنگ:چین میں ہوانگ گین سٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں لاپرواہی برتنے کے سلسلے میں 337افسروں کو سزا دی ہے۔شہر کے میئر کیولکسن نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا،پہلے ہمیں کوروناوائرس کے بار ے میں معلومات نہیں تھی اور ہم اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار نہیں تھے۔کچھ افسروں نے اس پر مناسب توجہ نہیں دی اور صحیح طریقے سے کام نہیں کیا۔اس وجہ سے اس انفیکشن کی روک تھام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
انتطامیہ نے مقامی لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر روک لگادی ہے۔انتظامیہ کے حکم کے مطابق ایک خاندان کے ایک شخص کو ہر دو دنوں میں ضروری سامان خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے،جبکہ خاندان کے باقی لوگ گھروں میں ہی رہیں گے۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر میں سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے اب تک 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلے میں عالمی صحت کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top