Latest News

فرانس میں گذشتہ تین دنوں میں 4800 نئے کیسزدرج

فرانس میں گذشتہ تین دنوں میں 4800 نئے کیسزدرج

پیرس :فرانس میں گزشتہ تین دنوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے 4854 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اب تک 202775 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گذشتہ تین دنوں میں آئی سی یو میں داخل مریضوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 396 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ہسپتالوں میں تیزی سے کم ہورہے مریضوں کی تعداد میں بھی 34 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ، جو اب 5045 تک جا پہنچا ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں 16 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30340 ہوگئی ہے۔ وزارت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاپیرس اور مارسیلی کے بہت سے علاقوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، اور نوجوان خاص طور پر اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top