Latest News

کورونا وائرس کا قہر:  چین میں مرنے والوں کی تعداد259 ہوئی ، 11791 نئے معاملات آئے سامنے

کورونا وائرس کا قہر:  چین میں مرنے والوں کی تعداد259 ہوئی ، 11791 نئے معاملات آئے سامنے

بیجنگ: چین میں  کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ یہاں 45 اور لوگوں کی موت ہو گئی  جس کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد259 تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کو چین میں 11791  افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ چین نے جمعہ شام تک9,692 معاملات کی تصدیق کی تھی جو تعداد اب بڑھ گئی ہے۔ وہیں گذشتہ دن پہلے عالمی ادارہ صحت نے چین کے کورونا وائرس کو بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دے دیا۔

PunjabKesari
رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 18 ممالک میں  کورونا وائرس کے 82 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ تھائی لینڈ میں 14، جاپان میں 11، سنگاپور میں 10، جنوبی کوریا میں چار، آسٹریلیا اور ملائیشیا میں سات -سات، امریکہ اور فرانس میں پانچ پانچ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں چار چار اور کینیڈا میں  کورونا  وائرس کے تین  معاملا ت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ویت نام میں دو، کمبوڈیا، فلپائن، نیپال، سری لنکا، ہندوستان  اور فن لینڈ میں ایک ایک  کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

PunjabKesari
ووہان سے 324 ہندوستانی  مسافروں کو لے کر ہندوستان پہنچا  ایئر انڈیا کا طیارہ
کورونا وائرس  کے قہر سے چین میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے ۔یہاں رہنے والے دوسرے ملک کے شہری شہر چھوڑ کر اپنے ملک لوٹنا چاہ رہے ہیں۔اسی درمیان ہندوستان  نے بھی اپنے شہریوں کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں ایئر لفٹ کرنے کا فیصلہ لیا۔ جس کی وجہ سے جمعہ  کی دیر رات ایئر انڈیا کے خصوصی طیارے نے ووہان سے 324 ہندوستانی  مسافروں کے پہلے جتھے کو وطن لانے کے لئے اڑان بھری تھی  جو سنیچر کی صبح دہلی پہنچ گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top