Latest News

دنیا کے 168ممالک میں کورونا وائرس  کا قہر:110,58افراد لقمہ اجل،260,214متاثر

دنیا کے 168ممالک میں کورونا وائرس  کا قہر:110,58افراد لقمہ اجل،260,214متاثر

انٹر نیشنل ڈیسک :دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کووڈ 19 کا غضب تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11,058لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ قریب260,214لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس سے  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے۔پنجاب کے نواںشہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس انفیکشن سے کل چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اس سے پہلے کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں کورونا کے 223   افرادکی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 191 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 32 غیر ملکی شہری ہیں،کورونا وائرس سے متاثر 23 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔چین میں80,967لوگ کورو ناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور قریب 3248 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو گئی ہے اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 168 ممالک میں پائوں پسار چکا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، سپین، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔اس منتقلی کے نصف سے زائد کیس اب چین کے باہر ہو گئے ہیں،ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں اس جان لیوا وائرس نے وسیع سطح پر اپنے پائوں پسار لئے ہیں،اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 4032افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 47021 لوگ اس  سے متاثرہ ہوئے ہیں۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top