National News

ہوشیار!موبائل فون سے بھی کورونا کا خطرہ ، بھول کر بھی نہ کریںیہ غلطی

ہوشیار!موبائل فون سے بھی کورونا کا خطرہ ، بھول کر بھی نہ کریںیہ غلطی

بزنس ڈیسک:کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے وبا کا خوف ہر طرف پھیلا ہو ا ہے۔ عوام کو وائرس  سے نپٹنے کے لئے صاف صفائی رکھنے اور احتیاط برتنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔لیکن اس سب کے درمیان ہم یہ بھول رہے ہیں کہ ہماری زندگی کا اٹوٹ حصہ  بن چکے موبائل فون بھی خطرناک وائرس کاذریعہ بن سکتا ہے۔

PunjabKesari
دراصل آج کے وقت میں ہم موبائل کے بغیر ایک پل نہیں رہ سکتے ، یہ ہر وقت ہمارے ہاتھ میںرہتا ہے اور دن بھر کسی نا کسی کام سے اس کا استعمال ہوتا ہے ایسے میں اس سے وائرس پھیلنے کی زیادہ امید ہے۔ سال2007میں امریکن میڈیکل جرنل میں ایک رپورٹ شائع ہوئی  تھی جس میں کہا گیاتھاکہ سمارٹ فون پر ٹائلٹ سیٹ کے مقابلے متعدد گنا زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں ۔ ایسے میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے موبائل کو بھی صاف رکھنے کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
سارس نے کووڈ19کے ڈیٹا کلیکشن کے دوران بتایا گیا کہ اگر وائرس سمارٹ فون کی سکرین کے رابطے میں آتا ہے تو وہ سکرین پر مسلسل  96گھنٹے تک بنارہ سکتا ہے۔ یعنی آپکا موبائل فون کورونا وائرس کو زیادہ وقت تک بنائے رکھنے میں بڑا رول ادا کرسکتا ہے ۔ ایسے میںضروری بات یہ ہے کہ موبائل کو کسی طرح اور کس کیمیکل سے صاف کریں۔ غلط کیمیکل سے صاف کرنے پر آپ کا فون خراب بھی ہو سکتا ہے تو چلئے آج جانتے ہیںکہ موبائل کوصاف کرنے کے دوران کون کون سی احتیاط برتنے کی  ضرورت ہے۔

PunjabKesari
اس طرح کریںبچائو
سمارٹ فون کو صاف کرنے کے لئے بھول کر بھی  بلیچنگ پائوڈر کا استعمال نہ کریں ۔ اس سے فون کی ڈسپلے خراب ہو سکتی ہے اور باڈی کا کلر بھی اڑ  سکتا ہے۔
مائیکروفائبر کپڑے کو سافٹ سوپ (کیمیکل فری)سے لگاکر موبائل فون کو صاف کریں۔ کبھی بھی صابن کو فون کی سکرین پر نہ لگائیں ۔
واٹر پروف فون ہونے کے بعد بھی دھیان رکھے کی فون کے کسی بھی حصے میں پانی نہ لگیں۔
اپنے فون کو کسی کلینر میںڈبونے کی غلطی بالکل بھی نہ کریں۔
ٹشو پیپر کا  استعمال کرنے سے بچیں ،یہ فون کی سکرین کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top