انٹرنیشنل ڈیسک:دنیا کے 104سے زیادہ ممالک کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4270ہو چکی ہے جبکہ 118,129متاثر افراد اس وائرس سے زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ چین میں خطرناک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3158ہو گئی جبکہ 80,770افراد اس وائرس سے متاثر ہیں اور 61,000مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
چین کی صوبائی صحت کمیشن نے ملک میں31صوبوں سے ملی جانکاری کے مطابق اب تک قریب 80,778افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور قریب 16,145مریضوں کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے جن میں سے 4492کی حالت نازک ہے ۔ قریب 61,475مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد سے ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ چین میں اس وائرس سے 17مزید افراد کی موت ہو گئی ہے۔
اٹلی میں631کی موت ،8514 افراد متاثر
اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 631افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 8514افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔وہی،1004افراد کی حالت اب نارمل ہے۔اٹلی میں 5038افراد کو ہسپتال ، 877کوانٹینسوکیئر اور 2599افراد کو گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔