National News

سلمان خان کے ڈرائیور اور دو سٹاف کی  کورونا رپورٹ پازیٹو، خود ہوئے آئیسولیٹ

سلمان خان کے ڈرائیور اور دو سٹاف کی  کورونا رپورٹ پازیٹو، خود ہوئے آئیسولیٹ

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دو سٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈرائیور اورسٹاف کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعد سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ بتا دیں کہ سلمان خان ان دنوں کافی مصروف ہیں اور بگ باس14- کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ایسے میں سلمان خان آنے والے کچھ ایپی سوڈ میں دکھائی دیں گے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سلمان خان کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے دیگر سٹاف کی بھی جانچ کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد سلمان خان کے سٹاف میں سے دو دیگر کورونا مثبت پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خبر کے بعد سے اداکار سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

Salman Khan in self-isolation after personal driver and two staff members  test COVID-19 positive?
بتایا جاتا ہے کہ اس دوران سلمان خان کسی سے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ بتا دیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد س ہی شوٹنگ پر روک لگا دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے بھلے ہی کم دکھائی دے رہے ہوں لیکن بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کے معاملے 17 لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کر چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 17 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں اور 46 ہزار 200 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Salman Khan self-isolates after staff members test COVID-19 positive - The  Week
کل کے اعداد وشمار کے مطابق، کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد  80221 رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر اس معاملے میں چوٹی پر برقرار ہے، کیرالہ 69399 فعال معاملات کے ساتھ دوسر نمبر پر ہے، دہلی، 42004 فعال معاملات کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 26296 معاملات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کرناٹک اب 25146 معاملات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔



Comments


Scroll to Top