Latest News

شیلا دیکشت کے بیٹے کانگرس میں چاہتے ہیں بڑا بدلاؤ، ششی تھرور نے کی حمایت

شیلا دیکشت کے بیٹے کانگرس میں چاہتے ہیں بڑا بدلاؤ، ششی تھرور نے کی حمایت

نئی دہلی: کانگرس لیڈر ششی تھرور نے پارٹی کا نیا صدر مقرر کرنے میں تاخیر کو لے کر سینئر لیڈروں پر سابق ممبر پارلیمنٹ  اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت  کے بیٹے سندیپ دیکشت کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس قیادت کا انتخاب کیا جانا چاہئے تاکہ پارٹی کیڈر میں  نئی توانائی کو بھرا جاسکے ۔تھرور نے جمعرات کو ٹویٹ کر کہا، سندیپ دیکشت نے جو کہا ہے وہ ملک بھر میں پارٹی کے درجنوں رہنما ذاتی طور پر کہہ رہے ہیں۔ ان میں سے کئی لیڈر پارٹی میں ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے ہیں، انہوں نے  کہا میں سی ڈبلیو سی سے پھر درخواست کرتا ہوں کہ کارکنوں میں توانائی بھرنے اور ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے کی قیادت کا انتخاب کروائیں۔
بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے: سندیپ دیکشت
 دراصل، دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کے بیٹے سندیپ دیکشت نے ایک اخبار کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اتنے مہینوں کے بعد بھی کانگرس کے سینئر لیڈر نیا صدر نہیں مقرر کر سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب یہ سوچ کر ڈرتے ہیں کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے۔ سابق ایم پی دیکشت نے کہا کہ کانگرس کے پاس لیڈروں کی کمی نہیں ہے۔ اب بھی کانگر س میں کم از کم 6-8 رہنما ہیں جو صدر بن کر پارٹی کی قیادت کر سکتے ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار آپ غیرفعالیت چاہتے ہیں، کیونکہ آپ نہیں چاہتے ہیں کہ کچھ ہو۔
 



Comments


Scroll to Top