Latest News

اپوزیشن نے صدر کی  نہیں بلکہ آئین پر ہو رہے حملے مخالفت کی : ششی تھرور

اپوزیشن نے صدر کی  نہیں بلکہ آئین پر ہو رہے حملے مخالفت کی : ششی تھرور

نئی دہلی: سینئر کانگرس لیڈر ششی تھرور نے شروع ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی طرف سے مخالفت ظاہر کرنے پر شہریت ترمیمی  قانون( سی اے اے )سمیت دیگر اہم مسائل کی آڑ میں آئین پر ہو رہے حملوں کی مخالفت کی علامت بتایا ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں  کے مشترکہ اجلاس میں صدر رام ناتھ کووند نے اپنے خطاب میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  سی اے اے  اور جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے فیصلے کو تاریخی بتایا۔
اس کی مخالفت میں کچھ رکن نعرے بازی کرتے سنے گئے ۔تھرور نے پارلیمنٹ ہاؤ س کے احاطے میں نامہ نگاروں کو واضح کیا کہ کانگرس رکن، سی اے اے  کی مخالفت میں سیاہ پٹی باندھ کر مشترکہ اجلاس میں ضرور شامل ہوئے تھے لیکن انہوں نے نعرے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا اس کے خلاف مزاحمت صدر کے خلاف نہیں تھی، کیونکہ صدر وہی پڑھتے ہیں جو حکومت لکھ کر دیتی ہے۔ لیکن جب آئین پر اس طرح کے حملے ہو رہے ہوں تو ہمارے لئے آئین کے دفاع میں یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ کانگرس صدر سونیا گاندھی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں مرکزی  ہال  میں آگے کی  قطار میں بیٹھنے کے لئے مجاز ہیں لیکن پھر بھی صدر کے خطاب کے دوران وہ آگے کے بجائے درمیان کی قطار میں بیٹھیں۔ تھرور نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا، ہم یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ کانگرس حکومت کے ان فیصلوں کی حمایت نہیں کرتی ہے۔
صدر کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تھرور نے کہا، صدر کے خطاب میں ہمیں ایک بھی جملہ ایسا نہیں لگا جس پر ہم طالی بجا سکیں۔وہی پرانے نعرے اس بار بھی دوہرائے  گئے۔معیشت کی حالت بہت خراب ہے، بے روزگاری سے لوگ بے حال ہیں، اس پر خطاب میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ بات اچھی رہی کہ خطاب صرف ایک گھنٹے میں ختم ہو گیا کیونکہ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ نیا نہیں تھا۔
 



Comments


Scroll to Top