Latest News

کیجریوال پر غیرموزوں بیان کے لئے تھرور نے مانگی معافی،کانگرس بھی غیر متفق

کیجریوال پر غیرموزوں بیان کے لئے تھرور نے مانگی معافی،کانگرس بھی غیر متفق

نئی دہلی: کانگرس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی تنقید کرتے ہوئے ان کے بارے میں ایک متنازعہ تبصرہ کرنے کو لے کر منگل کو معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے صرف برطانوی سیاست کے ایک پرانے بیان کا ذکر کیا تھا۔دوسری طرف، کانگرس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ کسی بھی اپوزیشن لیڈر کے بارے میں ذاتی تبصرہ کرنے سے کانگرس اتفاق نہیں رکھتی ۔اس کے ساتھ سرجیوالا نے یہ الزام بھی لگایا کہ کیجریوال ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتے رہے ہیں۔
کیجریوال کے بارے میں اپنے  تبصرہ پر صفائی دیتے ہوئے تھرور نے ٹویٹ کیا، میں ان سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جنہیں میرا بغیر ذمہ داری  والی حکومت والا بیان پسند نہیں آیا۔یہ برطانوی سیاست کا ایک پرانا بیان ہے جو کپلنگ، وزیر اعظم اسٹینلی بالڈون اور حال ہی میں ٹام سٹاپرڈ کی جانب سے بولا گیا تھا۔
دراصل تھرور نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت کے دوران کہا تھا، کیجریوال شاید شہریت ترمیمی قانون کے حامی اور مخالف دونوں لوگوں کو اپنی طرف چاہتے ہیں، اس لئے انہوں نے اس پر سخت رخ نہیں اپنایا۔وہ دونوں لوگوں کو اپنی طرف کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے کیجریوال کے لئے متنازعہ لفظ استعمال کئے اور کیجریوال حکومت کو بغیر ذمہ داری والی حکومت بتایا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top