نئی دہلی: کانگرس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پیر کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )پر اپنے ناقدین سے بات نہیں کرتے۔سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مودی کو اپنے کچھ اہم ناقدین کے سوالات کے جواب دینے چاہئے تاکہ لوگ اس قانون کو لے کر کسی نتیجے پر پہنچ سکیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سی اے اے شہریت چھیننے کے لئے نہیں، بلکہ دینے کے لئے ہے۔ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ سی اے اے این پی آر اور این آر سی سے منسلک ہے اور یہ بہت لوگوں کو غیر شہری اعلان کر دے گا اور ان کی شہریت چھین لے گا۔چدمبرم نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اپنے ناقدین سے بات نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کو چلینج دیتے ہوئے کہا کہ وہ سی اے اے ناقدین کے سوالوں کے جواب دیں۔ ناقدین کے پاس وزیر اعظم سے بات کرنے کا موقع نہیں ہے۔انہوں نے کہا، صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ وزیر اعظم اپنے سب سے مضبوط پانچ ناقدین کو منتخب کریں اور ٹیلی ویژن پر سوال جواب ہو۔لوگوں بحث سننے دیں اور سی اے اے کو لیکر کسی نتیجہ تک پہنچنے دیں۔