National News

کانگرس نے سی ڈی ایس کی تقرر ی کو ٹھہرایا غلط، مودی حکومت پر داغے کئی سوال

کانگرس نے سی ڈی ایس کی تقرر ی کو ٹھہرایا غلط، مودی حکومت پر داغے کئی سوال

نئی دہلی: کانگرس نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف  ( سی ڈی ایس )کے طور پر جنرل بپن راوت کی تقرری کو لے کر منگل کو کئی سوال کھڑے کئے اور کہا کہ راوت کے نظریاتی جھکا ؤکا اثر 'غیر سیاسی ادارہ' فوج پر  نہیں  پڑنا چاہئے۔ پارٹی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس معاملے پر حکومت نے پہلا ہی قدم غلط اٹھایا ہے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ManishTewari/status/1211863015353544706
پارٹی کے ترجمان منیش تیواری نے کہا، 'بہت افسوس اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ سی ڈی ایس کے تناظر میں حکومت نے پہلا ہی قدم غلط اٹھایا ہے۔اس فیصلے کے ضمنی اثرات کے بارے میں وقت بتائے گا '۔انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مشکلات اور مبہمات  سے کیوں بھرا پڑا ہے؟

https://twitter.com/ManishTewari/status/1211863017433923584
تیواری نے ٹویٹ  کیا کہ ' وزیر دفاع کے  ہیڈ  فوجی کو مشیر نامزد کرنے کے بعد تینوں افواج کے سربراہان کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی  فوجی تجاویز پر کیا اثر ہوگا؟ کیا  سی ڈی ایس کا مشورہ متعلقہ سروس سربراہان کے مشورہ سے زیادہ اہمیت رکھے گا۔تیواری نے کہا کہ ' کیا وزیر دفاع کو تینوں افواج کے سربراہ اپنی رپورٹ سیکرٹری دفاع یا سی ڈی ایس کے ذریعے دیں گے؟

https://twitter.com/ManishTewari/status/1211863019434561537
 انہوںنے سوال کیا کہ ' سیکرٹری دفاع کے مقابلے میں سی ڈی ایس کی طاقتیں کیا ہوں گی؟ کیا قوانین 11 کے تناظر میں سیکرٹری دفاع وزارت دفاع کے انتظامی سربراہ بنے رہیں گے؟ فوجی امور کے لئے مجوزہ محکمہ کے حقوق کیا ہوں گے؟

PunjabKesari

https://twitter.com/adhirrcinc/status/1211715091264966656

منیش تیواری نے کہا کہ 'کیا سی ڈی ایس  سروس سربراہان کے سلسلے میں تینوں فوجی اداروں اور تنظیموں سے اوپر رہے گا؟ سول فوجی تعلقات پر سی ڈی ایس کی تقرری کے مضمرات کیا ہیں؟لوک سبھا میں کانگرس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ٹویٹ کر کہا، 'بپن راوت جی کے نظریاتی جھکا ؤکا اثر غیر سیاسی ادارہ فوج پر نہیں پڑنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ فوج کے سربراہ کے عہدے سے منگل کو ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت نے نو تشکیل شدہ سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالا ہے۔ان کی تقرری کا حکم حکومت کی طرف سے پیر کو جاری کیا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top