Latest News

مہاراشٹر: ادھو حکومت کو ایک جھٹکا، عبدالستار کے بعد کانگرس لیڈر سے دیا استعفیٰ

مہاراشٹر: ادھو حکومت کو ایک جھٹکا، عبدالستار کے بعد کانگرس لیڈر سے  دیا استعفیٰ

ممبئی :مہاراشٹر میں کابینہ کی توسیع کے بعد ادھو حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔جالندھر سے کانگرس ممبر اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے استعفیٰ  دے دیا ہے۔وزیر کا  عہدہ نہ ملنے کے سبب گورنٹیال نے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔گورنٹیال کا کہنا ہے کہ میں جالنہ سے 3 بار رکن اسمبلی رہ چکا ہوں اور میں اپنے لوگوں کے لئے کام بھی کرتا رہا ہوں۔اس کے بعد بھی مجھے کوئی وزیر عہدہ نہیں دیا گیا۔جس کی وجہ سے میں نے اور میرے حامیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ریاستی صدر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیں گے۔

https://twitter.com/ANI/status/1213490535169581056?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213490535169581056&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.navodayatimes.in%2Fnews%2Fkhabre%2Fjalna-congress-mla-kailash-gorantyal-resignation-to-state-party-president%2F133854%2F
بتا دیں کہ مہاراشٹر میں ادھو حکومت کو اس وقت پہلا جھٹکا لگا جب شیوسینا لیڈر عبدالستار نے ادھو ٹھاکرے کی کابینہ سے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ عبدالستار کو وزیر مملکت بنائے جانے سے شیوسینا کے کئی لیڈر خفا تھے جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ابھی حال ہی میں ادھو حکومت میں 36 نئے وزرا نے حلف لیا تھا، جن میں ایک نائب وزیر اعلیٰ، 25 کابینہ اور 10 وزیر مملکت شامل ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top