Latest News

کانگرس لیڈر منیش تیواری نے بھگت سنگھ ، سکھدیو اور راج گورو بھارت رتن دینے کی مانگ کی

کانگرس لیڈر منیش تیواری نے بھگت سنگھ ، سکھدیو اور راج گورو بھارت رتن دینے کی مانگ کی

نئی دہلی : کانگرس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر شہید بھگت سنگھ ، سکھدیو اور راج گورو کو بھارت رتن دینے کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی گذارش کی ہے کہ موہالی میں واقع ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم بھگت سنگھ ہوائی اڈہ کیا جائے ۔

PunjabKesari
تیواری نے کہا کہ شہید بھگت سنگھ ، راج گورو اور سکھدیو نے برطانوی سامراج کے خلاف جو  مزاحمت کی اس سے محب وطن کی پوری ایک نسل متاثر ہوئی اور وہیں ان مجاہدین آزادی   نے 23 مارچ 1931 کو سب سے بڑی قربانی دی ۔ انہوں نے وزیر اعظم  مودی سے گذارش کی کہ 26 جنوری 2020 کو ان تینوں شہداء کو بھارت دیا جائے اور ان کو سرکاری طور شہید اعظم اعلان کیا جائے ۔



Comments


Scroll to Top