Latest News

شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے کا مطلب گاندھی کے خیالات پر جناح  کے خیالات کی جیت ہوگی: ششی تھرور

شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے کا مطلب گاندھی کے خیالات پر جناح  کے خیالات کی جیت ہوگی: ششی تھرور

نئی دہلی: شہریت ترمیم بل  ( سی اے بی )پر کل لوک سبھا میں بحث ہونے کا امکان ہے۔مودی حکومت اسی دن ایوان زیریں سے بل کو منظور کروانا چاہتی ہے۔جہاں بی جے پی کے پاس اکثریت ہے، وہیں کانگرس، ٹی ایم سی، سماج وادی پارٹی، سی پی ایم، این سی پی اور ڈی ایم کے  سمیت دیگر  جماعتیںبل کی مخالفت کر رہی ہیں۔اسی کو لے کر آج کانگرس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مملکت ششی تھرور نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل  سی اے بی کی منظوری کا مطلب مہاتما گاندھی کے خیالات پر محمد علی جناح کے خیالات کی جیت ہوگی۔
انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو میں کہا،مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے بھارت کی سطح گر کر 'پاکستان کا ہندوتو ورژن' ہو جائے گا۔  ترووننت پورم  سے کانگرس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا، اگر سی اے بی منظور ہوتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے بنیادی اصولوں کی کھلم-کھلا خلاف ورزی' کی اجازت نہیں دے گا ۔شہریت ترمیمی  بل میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوستان آئے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے   یہاں کی  شہریت دینے کا قانون ہے بشرطیکہ وہ مسلمان نہ ہوں۔بل کا فائدہ  دیگرممالک سے ہندوستان آئے ہندو، سکھ، بدھ مت، جین، عیسائی اور پارسی کمیونٹی کے لوگوں کو ملے گا۔
 



Comments


Scroll to Top