Latest News

ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سی اے اے لائی بی جے پی : کانگرس

ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سی اے اے  لائی بی جے پی : کانگرس

بنگلورو:کانگرس نے  ہفتے کووزیراعظم نریندر مودی پر اپنی حکومت کی ناکامیابیوں کو چھپانے کے لئے شہریت قانون لائے جانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بڑھتی بے روزگار، تباہ ہوتی معیشت اور زرعی بحران جیسے سنگین مسائل پر ملک کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔
کانگرس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مودی-شاہ دونوں لیڈر لوک سبھا انتخابات کے دوران اہل وطن سے اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوںنے آسمان چھوتی بے روزگاری، زرعی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہونے اور جی ڈی پی کے کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے متنازعہ قانون لے کر آئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ملک کی عوام روزگار اور معیشت کی پٹری پر لانے کے مطالبہ کے سلسلے میں سڑک پر اترے گی۔ کانگرس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوں، سکھوں، عیسائیوں، بودھوں اور دیگر کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے آئینی اقدار کے برخلاف یہ کام کیا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top