National News

برطانوی رکن پارلیمنٹ کو واپس بھیجنا بہت ضروری تھا: سنگھوی

برطانوی رکن پارلیمنٹ کو واپس بھیجنا بہت ضروری تھا: سنگھوی

نئی دہلی: کانگرس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم  کو بھارت سے واپس بھیجے کو بہت ضروری قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ ملک کی خود مختاری پر حملہ کرنے  کی ہر کوشش کو ناکام کرنا ہوگا۔ سنگھوی نے ٹویٹ کر کہا، ڈیبی ابراہم کو بھارت کی طرف سے واپس بھیجا جانا واقعی میں ضروری تھا کیونکہ وہ صرف ایک رہنما نہیں، بلکہ پاکستان کی نمائندہ ہیں جو پاک حکومت اور آئی ایس آئی کے ساتھ اپنی قربتوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ بھارت کی خود مختاری پر حملہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام کرنا ہوگا۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کے خصوصی درجے کو واپس لینے کے بھارت کے اقدامات کی  ناقد رہیں برطانوی ممبر پارلیمنٹ ڈیبی نے پیر کو دعویٰ کیا کہ دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ان کے پاس جائز ویزا ہونے کے باوجود انہیں بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا  اور انہیں دبئی بھیج دیا گیا جہاں سے وہ دہلی گئی تھیں۔ لیبر پارٹی کی رہنما ڈیبی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ انہیں (پہلے ہی) اطلاع دے دی گئی تھی کہ ان کا ای ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top