Latest News

ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے مودی حکومت:  راہل گاندھی

ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے مودی حکومت:  راہل گاندھی

نئی دہلی :کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ حکومت نے درج فہرست ذات و قبائل(ایس سی ایس ٹی)کے ریزرویشن کے حوالہ سے جو بیان دیا ہے اس سے صاف ہو گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن کانگرس اس خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ مسٹر راہل گاندھی نے  پارلیمنٹ کے احاطے میں پیر کو کہا کہ بھاجپا  اور راشٹریہ سوئم سیوک ( آر ایس ایس ) مسلسل آئینی اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اب انہوں نے  درج فہرست ذات و قبائل (ایس سی ایس ٹی ) کے لوگوں کو ملے ریزرویشن کے آئینی حق کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔  
انہوں نے کہا کہ کانگرس اس طبقے کے مفادات کی حفاظت کرے گی اور ان کو ملے ریزرویشن کو ختم نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کی آزادی کو ختم کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ خود ان  کوپارلیمنٹ میں بولنے سے روک کر ان کے ایک چنے ہوئے نمائندے کے حق کو چھینا گیا ہے۔ گاندھی نے کہا کہ دلت، قبائلی اور دیگر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینا وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو چبھتاہے  اور وہ کسی بھی طرح سے  ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کو ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں حکومت نے کہا ہے کہ ریزرویشن کسی کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکل روہتگی اور پی نرسمہن نے حکومت کی طرف سے کہا ہے کہ پرموشن میں ریزرویشن بنیادی حق نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top