Latest News

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت اب بھی سنگین، ہسپتال نے جاری کیا ہیلتھ اپڈیٹ

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت اب بھی سنگین، ہسپتال نے جاری کیا ہیلتھ اپڈیٹ

نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طبیعت پر راجدھانی دہلی واقع آرمی اسپتال نے بتایا ہے کہ ان کی حالت سنگین ہے۔ اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے، ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو سنگین حالت میں 10 اگست کو 12 بجے فوج کے ہسپتال (R & R) دہلی کینٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال میں جانچ کے دوران دماغ میں خون جمنے کی بات سامنے آئی اور اس کے بعد ان کی سرجری ہوئی۔ سرجری کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کی حالت اب بھی سنگین ہے اور وہ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے 84 سالہ پرنب مکھرجی نے ٹوئٹ کیا، دیگر وجوہات سے اسپتال گیا تھا، جہاں پر آج کووڈ-19 جانچ میں پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔ کانگرس کے سینئر لیڈر اور سال 2012 سے 2017 تک ملک کے صدر جمہوریہ رہے پرنب مکھرجی نے ٹوئٹ میں کہا، میں گزارش کرتا ہوں کہ جو لوگ گزشتہ ایک ہفتے میں میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ خود آئیسولیشن میں چلے جائیں اور اپنی کووڈ-19 جانچ کرائیں۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پرنب مکھرجی کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔ انہوں نے پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی سے بات کرکے ان کے والد کی طبیعت کے بارے میں دریافت کی۔ راشٹرپتی بھون نے ٹوئٹ کیا، صدر جمہوریہ نے شرمشٹھا مکھرجی سے بات کرکے ان کے والد اور سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طبعیت کے بارے میں جانکاری لی۔ صدر جمہوریہ نے ان کے جلد صحت مند ہونے اور بہتر صحت کے لئے دعا کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top