Latest News

ایودھیا پر فیصلے کے بعد اشتعال انگیز تقریر کرنے پر اویسی کے خلاف مقدمہ درج

ایودھیا پر فیصلے کے بعد اشتعال انگیز تقریر کرنے پر اویسی کے خلاف مقدمہ درج

مدھیہ پردیش کی دارلحکومت  بھوپال کے ایڈوکیٹ پون کمار یادو نے جہانگرے تھانے میں  مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم  )کے سر براہ  اسد الدین اویسی  کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔وہیں یہ  شکایت اویسی کے خلاف  ایودھیا  معاملے پر اشتعال انگیز تقریر کرنے اور  عدالت عظمیٰ کے خلاف جانے پر ہوئی ہے ۔اسد الدین  اویسی کے خلاف  ملک سے غداری اور خاص مذہب کے لوگوں کو بھڑکانے  کے لئے  ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔
ہندوستان کے سب سے مشہور  ایودھیا معاملے میں تاریخی فیصلہ آنے کے بعد  ملک کی تمام ریاستوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی ۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پربھی کسی بھی طرح کی متنازعہ پوسٹ وغیر کرنے پر  پابندی لگائی گئی  تھی ۔ا سکے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسد الدین اویسی  کا ایک ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے  ، جس میں وہ کسی اجلاس میں  کھلے عام عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف  مسلمانوں کو اُکسانے  اور بھڑکانے کے لئے  اشتعال انگیز خطاب کر رہے ہیں۔   
 



Comments


Scroll to Top