لندن : ہندوستان میں دیوالی پر کمپنیوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کو بونس دیا جات اہے لیکن میری لینڈ میں کرسمس پر ایک کمپنی نے اپنے کارکنوں کو سرپرائز بونس دیکر مالا مال کردیا ۔ جس کی جذباتی کر دینے والی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ اس کمپنی نے کرسمس پر اپنے 198 کارکنوں کو 10 ملین ڈالر کا بونس بانٹا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حساب سے ہر کارکن کو 35 لاکھ روپے بوند دیا ہے ۔
اس پورے معالمے کی خاص بات یہ ہے کہ بونس کارکنوں کیلئے سرپرائز ہے کیونکہ انہیں اس کی بالکل امید نہیں تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ جان پراپرٹیز نام کمپنی نے یہ بونس ٹارگیٹ پورا ہونے کی خوشی میں دیا ہے ۔ کمپنی کے مالک 81 سال کے ایڈورڈ سینٹ جان نے اپنے کارکنوں کو سرپرائز دیتے ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک لال لفافہ دیا اور جب انہوں نے اسے کھولر دیکھا تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔ یہ خوشی انہیں تب ملی جب سبھی ایک ساتھ کرسمس ڈنر کررہے تھے ۔ اس دوران انہیں لال رنگ کے لفافے ملے جس میں 38000 پاؤنڈ یعنی 35 لاکھ روپے رکھے ہوئے تھے ۔
https://twitter.com/BullOakCapital/status/1204608024226066433?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1204608024226066433&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Finternational%2Fnews%2Fcompay-distributed-surprise-bonus-to-198-employees-emotional-video-viral-1096863
بونس ملنے سے سرپرائز شاکس ہوئے کارکنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ بونس دینے والی کمپنی کے مالک جان نے بتایا کہ ہم اپنے کارکنوں کو ٹارگیٹ پورا ہونے پر ایسا انعام دینا چاہتے تھے جو ان کی زندگی پر بڑا اثر ڈالے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ جنہوں نے سخت محنت کرتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ ہم اس سے بہتر طریقے سے ان کیلئے اور کچھ نہیں کر سکتے ہیں ۔