نیشنل ڈیسک : شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے ۔ پہاڑوں پر برفباری ، ٹھنڈی ہواؤں اور گھنے کہرے کے باعث ملک کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان برفیلی ٹھنڈ سے جم گیا ہے ۔
وہیں پیر کی صبح دہلی این سی آر، پنجاب اور ہریانہ میں گھنسا کہرا چھایا رہا ۔ گھنے کہرے کے چلتے وزیبلٹی پوری طرح سے زیرو رہی جس سے لوگوں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ سڑک پر جہاں گاڑیاں رینگتی ہوئی آگے بڑھ رہی تھیں وہیں ٹرینوں اور پروازوں پر بھی کہرے کا اثر دیکھنے کو ملا ۔ آج صبح کا درجہ حرارت 4 ڈگری درج کیا گیا ۔
ڈبل جھیل میں جمی
سرینگر میں اتوار کے روز اس موسم کا سب سے ٹھنڈا دن درج کیا گیا ۔ کم از کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سیلسیس نیچے رہا ۔ ڈل جھیل اور دیگر ذخائر کی بالائی سطح جم گئی ہیں ۔ وادی میں یکم جنوری سے تازہ برفباری ہونے کا اندیشہ ہے ۔