National News

سڑک کنارے مرغا، بکرا کاٹنے والوں کی خیر نہیں، وزیر اعلیٰ یوگی نے دی یہ وارننگ

سڑک کنارے مرغا، بکرا کاٹنے والوں کی خیر نہیں، وزیر اعلیٰ یوگی نے دی یہ وارننگ

لکھنؤ: سڑک  کنارے چل رہیں  گوشت کی دکانوں کو لیکر اتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سخت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سڑک کنا رے دکان کھول کر مرغے اور بکرے کاٹے جا رہے ہیں، ایسے دکاندار  وائرس پھیلا رہے ہیں ۔ اس سے  لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔ اس طرح کی دکانوں پر پابندی لگائی جائے ۔
وزیر اعلیٰ یوگی کا کہنا ہے کہ ریاست میں غیر قانونی بوچڑ خانوں ( سلاٹر ہاؤس) پر   پابندی ہے ۔ اس کے باوجودکئی اضلاع میں بوچڑ خانے  چلنے کی شکایات موصول ہو رہی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  غیر قانونی بوچڑ خانوں کا مطلب سلاٹر ہاؤس ہی نہیں ، بلکہ بازاروں میں سڑک کنارے  کھلے عام  کٹ رہے مرغے اور بکرے کی دکانوں سے بھی ہیں۔

PunjabKesari
یوگی نے کہا کہ  اس پر بھی پابندی لگائی جائے ، اس سے وائرس اور تعفن پھیلتا ہے ، جو لوگوں کو بیمار کرتا ہے۔ انہوںنے  کہا کہ  اگر سڑک کنارے کھلے عام  مرغے اور بکرے کاٹنے کی دکانیں دکھیں تو متعلقہ ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی کی اجتماعی ذمہ داری طے ہوگی اور اس پر کارروائی  بھی کی جائے گی ۔
بتادیں کہ لکھنؤ میں  ہوئی میٹنگ میں   افسران کو یہ احکام دئیے گئے ہیں۔ یہ جانکاری وزیر اعلی یوگی کو ان کے میڈیا صلاحکار مرتیونجے کمار نے دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top