Latest News

وزیر اعلیٰ یوگی کا طنز- ایک دن ہنومان چالیسا پڑھتے نظر آئیں گے اویسی

وزیر اعلیٰ یوگی کا طنز- ایک دن ہنومان چالیسا پڑھتے نظر آئیں گے اویسی

لکھنؤ: دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی کرنے کے لئے تمام پارٹیاں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں اور تمام پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام جوابی الزا م میں لگی ہوئی ہیں۔ایسے میں یوپی کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سٹار پرچارک یوگی آدتیہ ناتھ دہلی  میںایک کے بعد ایک ریلی کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں منگل کو دہلی کے کراری میں ریلی کے  دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین  (اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اسد الدین اویسی پر نشانہ لگایا۔
یوگی نے کہا کہ کیجریوال شاہین باغ میں بریانی کھلاتے ہیں اور ہنومان چالیسا پڑھتے ہیں۔ وہ یہ بتانے کے لئے کی میں ہندو ہوں۔ وہیں ایک بار راہل گاندھی انتخابی مہم کے دوران گجرات میں  مندر میں پوجا کرنے گئے تھے، لیکن ان کو بیٹھنے کا سلیقہ نہیں پتہ تھا۔اس دوران پنڈت کو کہنا پڑا کی یہ مندر ہے مسجد نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی رہا تو ایک دن اویسی بھی ہنومان چالیسا پڑھتے نظر آئیں گے ۔آپ لوگ مہم کو آگے بڑھا تے رہیئے ۔
وہیں اس سے پہلے پیر کی شام دہلی کے وکاس پوری میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ کیجریوال کی ہمدردی ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے ساتھ کیوں ہے۔ جب جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگ رہے تھے تب ان کے ساتھ اروند کیجریوال کی ہمدردی تھی۔ پلوامہ کے حملہ آوروں کے تئیں کیجریوال کی ہمدردی ہے۔ وہ ملک کی فوج سے ثبوت مانگتے ہیں۔جو فوج پاکستان میں گھس کر اس کی ایسی کی تیسی  کر آئی تھی، اس سے ثبوت مانگتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top