Latest News

یوپی : آج سے لاگو ہوگا ایمر جنسی کا نیا نمبر 112، یوگی نے کیا افتتاح

یوپی : آج سے لاگو ہوگا ایمر جنسی کا نیا نمبر 112، یوگی نے کیا افتتاح

لکھن :اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو ایمرجنسی سروس 112 کا افتتاح کیا۔پروگرام یوپی 100 کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ 100 نمبر کو 112 نمبر پر تبدیل کرنے کے عمل کاپہلے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ پولیس ڈائرکٹر جنرل ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ نے پہلے ہی اس کا سرکلر جاری کر دیا تھا۔ اس سے پہلے اے ڈی جی یوپی 100 اسیم ارون نے بتایا کہ کچھ موبائل نیٹ ورک سے 112 ڈائل کرنے میں مسئلہ تھا، جس کو حل کر دیا گیا ہے.۔ساتھ ہی 112 انڈیا ایپ سے بھی یوپی کی ایمرجنسی خدمات کو شامل کیا گیا ہے۔

PunjabKesari
112 نمبر سروس کو فائر بریگیڈ سروس، ایمبولینس اور ایس ڈی آر ایف کو بھی شامل کیا گیا ہے. پولیس کی گاڑیوں اور سائن بورڈ سے یوپی 100 کا لوگو ہٹا دیا جائے گا۔
اسیم ارون نے بتایا کہ پورے ملک میں ایک ہی ایجنسی نمبر 112 کا پرچار کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ 26 اکتوبر کے بعد بھی 100 نمبر کو چالو رکھا جائے گا کیونکہ یہ بہت پہلے سے چلا آ رہا ہے۔ایپ کے ذریعے بھی پولیس، فائر بریگیڈ اور میڈیکل سے متعلق مدد فراہم کی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top