Latest News

وزیر اعلیٰ یوگی پر صحافی بن کر حملہ کرسکتے ہیں دہشت گرد،انٹیلی جنس نے  جاری کیا الرٹ

وزیر اعلیٰ یوگی پر صحافی بن کر حملہ کرسکتے ہیں دہشت گرد،انٹیلی جنس نے  جاری کیا الرٹ

لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ہے۔اسے لے کر الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ صحافی بن کر  دہشت گردگورکھپور میں گورکھناتھ مندر میں یا وی آئی پی موومنٹ کے دوران سی ایم یوگی پر حملہ کر سکتے ہیں۔  الرٹ کے بعد پولیس اب صحافیوں کے لئے آئی کارڈ جاری کرنے جا رہی ہے۔ یہ آئی-کارڈ ان کو دیا جائے گا جس وزیر اعلیٰ  یوگی کا پروگرام کور کرتے ہیں
فی الحال ان تمام صحافیوں کی ایل آئی یو جانچ چل رہی ہے جو گورکھپور میں وی آئی پی اور گورکھناتھ مندر کی کوریج  کرتے ہیں۔ تحقیقات کے بعد انہیں آئی کارڈ دیا جائے گا۔گورکھپور کے  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ اس طرح کا ان پٹ پولیس کے لئے سر درد ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے صحافیوں کو آئی کارڈ دیا جا رہا ہے۔
دراصل، گورکھپور میں صحافیوں کا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تک پہنچنا آسان ہے۔ وہ مندر میں بھی صحافیوں سے نرمی سے ملتے ہیں۔ دہشت گرد اسی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کے  الرٹ کو پولیس نے سنجیدگی سے لیا۔ اے ڈی جی زون داوا شیرپا نے بتایا کہ صحافیوں کو تکلیف نہ ہو اور ان کی شناخت بھی ہو سکے، اس کے لئے شناختی کارڈ بنوایا گیا ہے۔جلد ہی مجاز صحافیوں کو فوٹو کے شناختی  کارڈ مہیا کرایا جائے گا۔
بتا دیں کہ 2017 میں وزیر اعلیٰ بننے کے ساتھ ہی یوگی آدتیہ ناتھ پرخطرہ بڑھ گیا تھا، جس کے بعد ان کی سکیورٹی  بڑھا دی گئی تھی۔ ان کی سکیورٹی میں این ایس جی کے کمانڈو تعینات رہتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top