Latest News

ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

رانچی : جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) کے کارگذار صدر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیر کے اعلیٰ طور پر حلف لے  لیا ہے ۔ گورنر دروپدی  مرمو نے انہیں وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف دلایا ہے ۔ ہیمنت ورین کے علاوہ کانگرس کے ودھائیک عالمگیر عالم ، رامیشور ارانو اور آر جے ڈی ودھائیک ستیہ نند بھوکتا نے ہیمنت سورین کے ساتھ عہدے کا حلف لیا ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1211207684277452800
ہیمنت سورین کے ساتھ سٹیج پر کانگرس لیڈر راہل گاندھی، راجد (راشٹریہ جنتا دل ) لیڈر تیجسوی یادو ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی ، راکامپا کے صدر شرد پوار ، ترون گوگوئی ، اتل انجان ، ڈی راجہ ، سیتا رام یچوری سمیت کئی لیڈر موجود ہیں ۔ رانچی کے مورہا بادی میدان میں ہیمنت سورین نے 11 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر  حلف لیا ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1211205105166323712



Comments


Scroll to Top