Latest News

سشانت کے والد سے ملے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر،اداکار کے آئی پی ایس جیجا کے گھر پر ہوئی ملاقات

سشانت کے والد سے ملے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر،اداکار کے آئی پی ایس جیجا کے گھر پر ہوئی ملاقات

فرید آباد: سشانت سنگھ راجپوت کو اس دنیا سے گئے ہوئے  50 دن ہو گئے ہیں، لیکن اداکار کی موت کو لیکر ابھی تک کشمکش کی حالت بنی ہوئی ہے۔ آج فرید آباد میں سشانت سنگھ راجپوت کے جیجا او پی سنگھ، جو کہ سینئر آئی پی ایس افسر ہیں  اور ان دونوں وزیر اعلیٰ دفتر ( سی ایم او)میں اسپیشل  آفیسر ( کمیونٹی  پولیسنگ اینڈ آؤٹ ریچ) کے طورپر تعینات ہیں، کے گھر پر وزیر اعلیٰ مونہر لال کھٹر نے  سشانت کے والد کے کے سنگھ اور بہن سے ملاقات کی ۔

PunjabKesari
بتادیں  کہ 14 جون 2020 کو ممبئی میں سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کر لی تھی ۔ حالانکہ انہوں نے کوئی خود کشی نوٹ نہیں چھوڑا تھا۔پولیس جانچ میں ان کے ڈپریشن میں ہونے  کی  بات سامنے آئی تھی۔25 جولائی کو سشانت کے والد کے کے سنگھ پٹنہ کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے خلاف  ایف آئی آر درج کرائی تھی۔سنگھ نے ریا پر سشانت کو  خود کشی کے لئے اکسانے اور اداکار کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا  ہے۔ معاملے کی جانچ بہار پولیس کر رہی ہے۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top