National News

سی کے کھنہ اور ششی کھنہ کی جانب سے ہندوستانی کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

سی کے کھنہ اور ششی کھنہ کی جانب سے ہندوستانی کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

نئی دہلی:کرکٹ بورڈ آف کنٹرول (بی سی سی آئی)کے سابق قائم مقام صدر سی کے کھنہ اور ان کی اہلیہ ششی کھنہ (خزانچی ، ڈی ڈی سی اے) نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. سی کے اور ششی کھنہ نے پیر کو ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا سے ملاقات کی اور ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ بیشتر ہندوستانی کھلاڑی ٹوکیو پہنچ چکے ہیں اور وہ اپنی ورزشیں کررہے ہیں۔ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی کو شروع ہورہا ہے اور ہندوستان کے 127 ممبران پر مشتمل دستہ ان کھیلوں میں حصہ لے گا۔
 



Comments


Scroll to Top