National News

حیدرآباد اینکاؤنٹر پر چیف جسٹس نے اٹھائے سوال ،کہا: انصاف کے نام پر بدلے کی کارروائی ٹھیک نہیں

حیدرآباد اینکاؤنٹر پر چیف جسٹس نے اٹھائے سوال ،کہا: انصاف کے نام پر بدلے کی کارروائی ٹھیک نہیں

نیشنل ڈیسک : حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر سے سے ریپ اور قتل کے ملزمین کے اینکاؤنٹر کو لے کر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ( ایس اے بوبڈے) کا بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کو کبھی بھی بدلے کا روپ نہیں لینا چاہئے ۔ بدلے کے جزبے سے کیا گیا انصاف اپنا کردار کھو دیتا ہے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1203252949104726016
اروند بوبڈے نے جودھپور میں ایک تقریب میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ انصاف کبھی بھی جلد بازی میں کیا جانا چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں خہ اگر انصاف بدلے کے جذبے سے کی اجائے تو یہ اپنا حقیقی کردار کھو دیتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ وارداتوں نے نئے جوش کے ساتھ پرانی بحث چھیڑ دی ہے ۔ اس میں کوئی خدشہ نہیں ہے کہ مجرمانہ عدالتی نظام کو اپنی صورتحال اور لاپروائی کے تئیں اپنے نظریے اور رویے پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور آخری وقت تک جرم کا نپٹارہ قانون کے تحت  ہی کرنا چاہئے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1203253332137013251
چیف جسٹس نے کہا کہ اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ کسی معاملے کو ختم کرنے میں کتنا وقت لگ رہا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انصاف کبھی بھی فوراً ہو سکتا ہے یا ہونا چاہئے ۔ اگر انصاف بدلے کی شکل اختیار کر لے تو وہ انصاف نہیں ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top