National News

شہریت ترمیمی بل کیخلاف مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں داخل کی پہلی عرضی

شہریت ترمیمی بل کیخلاف مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں داخل کی پہلی عرضی

نئی دہلی : پارلیمنٹ نے بدھ کے روز شہریت ترمیمی بل ( کیب) کو منظوری دے دی ۔ جس میں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کی مذہبی اذیت کے باعث ہندوستان آئے ہندو ، سکھ ، بودھ ، جین ، پارسی اور عیسائی طبقوں کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی ۔ راجیہ سبھا میں تفصیلی بحث کے بعد اس بل کو پاس کر دیا ۔ دونوں ایوان سے پاس ہو جانے کے بعد شہریت ترمیمی  بل کے خلاف سپریم کورٹ میں پہلی عرضی داخل ہوگئی ہے ۔  

PunjabKesari
یہ عرضی انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) نے داخل کی ہے ۔ عرضٰ میں کہا گیا ہے کہ آئین مذہب کی بنیاد پر امتیاز  کی اجازت نہیں دیتا ۔ ساتھ ہی آئی یو ایم ایل نے اس پر فوراً پابندی لگانے کی بھی مانگ کی ہے ۔ کانگرس کے سینئر لیڈر کپل سبل اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں آئی یو ایم ایل کی پیروی کر سکتے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top