National News

سی اے اے کے حق میں آر ایس ایس کی جانب سے منعقد علماء کانفرنس میں جھڑپ، مخالفت کرنے والوں کو پیٹا

سی اے اے کے حق میں آر ایس ایس کی جانب سے منعقد علماء کانفرنس میں جھڑپ،  مخالفت کرنے والوں کو پیٹا

نیشنل ڈیسک :راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس)کی جانب  سے  دارالحکومت  دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ ( سی اے اے )کی حمایت میں بلائے گئے  علماء کے ایک پروگرام میں ہنگامہ ہو گیا۔یہاں پر دو مسلم گروپ آپس میں ہی  بھڑ گئے اور حالات مارپیٹ تک پہنچ گئے۔جب یہ ہنگامہ ہو رہا تھا، تو اس وقت آر ایس ایس کے لیڈر اندریش کمار بھی موجود تھے۔جمعرات کو ہوئے اس پروگرام میں کچھ لوگوں نے سی اے ا ے ، این آر سی کی مخالفت میں نعرے بازی کی تھی، جس کے بعد ہنگامہ برپا تھا۔

https://twitter.com/ANI/status/1217448113868169216?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217448113868169216&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Funion-ministers-to-visit-jammu-and-kashmir-end-of-january-6-months-after-scrapping-special-status-imt-289888.html
جمعرات کو دہلی میں ملک بھر کے علما ء سی اے اے کی حمایت میں کانفرنس کر رہے تھے، جس میں ملک کے کئی حصوں سے مسلم لیڈر آئے ہوئے تھے۔اس موقع کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، اس میں دکھائی دے رہا ہے  کہ جس وقت اسٹیج پر پروگرام چل رہا تھا تبھی کچھ لوگ کاغذ لے کر آتے ہیں اور نعرے بازی شروع کر دیتے ہیں۔نعرے بازی کے بعد ماحول اتنا بگڑ جاتا ہے کہ سی  اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو دھکے مار کر باہر نکالا گیا اور اس دوران طرفین کے  درمیان ہاتھا  پائی  بھی ہوئی۔نعرے بازی کرنے والوں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس کانفرنس کو آر ایس ایس کے قومی مسلم فورم کی جانب سے بلایا گیا تھا۔جس  میں سی اے اے  اور این آر سی کو لیکرمعلومات دی جا رہی تھیں اور مسلم کمیونٹی کے درمیان میں جو غلط  جانکاریاں پھیلی ہوئی ہے اس دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top