نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک ایسا منفرد معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف)کے اہلکاروں نے دہلی ہوائی اڈے پر عطر کی شیشیوںمیں چھپا کر رکھی 42 لاکھ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔ ایک سینئر افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
محمد عرشی نام کے مسافر کے پاس سی آئی ایس ایف کو 1,97,500 سعودی ریال اور 2000 کویتی دینا(تقریباً 42.35 لاکھ روپے)ملے ہیں ۔پکڑا گیا شخص محمد عرشی نے غیر ملکی کرنسی کو پرفیوم / عطر کی بوتل اورپاؤچ میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی ۔ جب پکڑا گیا تو اس کی پول کھل گئی ۔ شخص کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سینئر افسر نے بتایا کہ دہلی رہائشی محمد عرشی سے یہ کرنسی برآمد کی گئی جب وہ اتوار کی دوپہر اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی پرواز سے دبئی جانے والا تھا۔مسافر کے ہاؤ بھاؤ پر شک ہونے کی وجہ سے سکیورٹی نے اس کی جانچ کی۔ افسر نے بتایا کہ تحقیقات میں اس کے پاس سے 1,97500 سعودی ریال اور2000 کویتی دینار ملے جن کی قیمت تقریباً 42.35 لاکھ روپے ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے اس کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔