National News

جمیکا کے گھریلو میدان پرالوداعی میچ کھیلیں گے کرس گیل

جمیکا کے گھریلو میدان پرالوداعی میچ کھیلیں گے کرس گیل

جمیکا: اگلے سال 8 جنوری سے 16 جنوری تک ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ کی میزبانی کرے گا اس سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کرس گیل کا الوداعی میچ ہو گا کیونکہ گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقت اپنے ہوم گرانڈ جمیکا سے کرکٹ کو الوداع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم، گیل اس عرصے کے دوران ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

West Indies cricketer Chris Gayle joins TikTok - KalingaTV
یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی جس کے پوائنٹس کی بنیاد پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو نے کہا، ہم نے بھی یہ محسوس کیا کہ انہیں اپنیگھر سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔


 



Comments


Scroll to Top