شاہجہاں پور : جنسی استحصال معاملے میں سابق مرکزی زیر چنمیا نند کی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اوم ویر سنگھ کی عدالت میں جمعرات کو جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے پیشی کرائی گئی ۔ سکیورٹی صورتحال کے مد نظر چنمیا نند کی پیشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کروائی گئی ۔ جس کے بعد عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست بڑھاتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 16 اکتوبر طے کی ہے ۔
غور طلب ہے کہ چنمیا نند کی پیشی یکم اکتوبر کو ہونی تھی لیکن لکھنؤ کے پی جی آئی سے آنے میں تاخیر ہونے کے باعث ان کی پیشی آج کرائی گئی ۔ وہیں متاثرہ اور رنگ داری کی ملزم طالبہ کی سات اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی پیشی کرائی جائے گی ۔