Latest News

چین میں کورونا وائرس سے مزید 109لوگوں کی موت ،مہلوکین کی تعداد 2345 ہوئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 109لوگوں کی موت ،مہلوکین کی تعداد 2345 ہوئی

بیجنگ : چین میں کورونا وائرس سے شکروار کو 109مزید لوگوں کی موت کے ساتھ ہی اس  جان لیوا  بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی ہے جب307معاملے آنے  کے ساتھ اب تک کل 76288 مریضوں میں اس وائرس سے  انفیکشن  کی تصدیق ہوئی ہے ۔
 چین کے قومی  صحت کمیشن نے سنیچر وار کو کہا کہ ہبیئی صوبے میں کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ 106 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ  جو جیانگ شنگھائی ، کنسٹرکشن کارپس اور ہیبئی میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ۔یہ بھی نئے معاملے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2345ہو گئی ہے ۔ کمیشن  نے کہا کہ دیش کے 31صوبوں سے ملی جانکاری کے مطابق لگ بھگ 76288مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں سے 53284لوگ ابھی بھی بیمار ہیں ،جس میں سے 11477مریضوں کی حالت نازک  ہے۔ وہی 20659 لوگوں کو علاج  کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی  دے دی گئی ہے۔
 غور طلب  ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ  چین کے ہیبئی صوبے  کی راجدھانی  ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ دیش کے 31 صوبوں میں پھیل گیا ہے ۔ موجودہ وقت میںیہ وائرس  بھارت سمیت دنیا کے25 سے زیادہ دیشوں میں پھیل چکا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او  نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت  ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔



Comments


Scroll to Top