Latest News

چین میں کورونا وائرس کے بعد اب خطرناک برڈ فلو کا قہر

چین میں کورونا وائرس کے بعد اب خطرناک برڈ فلو کا قہر

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس   کا قہر ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے  کہ اسی درمیان    ہنان صوبے میں خطرناک برڈ فلو کا قہر شروع ہو گیا ہے۔برڈ فلو کا کیس  ہوبئی  صوبے کی جنوبی سرحد پر واقع شوآنگ کنگ ضلع کے ایک فارم میں سامنے آیا ہے۔ بتا دیں کہ ہوبئی  صوبہ  کورونا وائرس کا مرکز ہے۔ اس خطرناک وائرس سے 304 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 14 ہزار سے زیادہ اس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 
چین کے زراعت اور دیہی امور کی وزارت کے ایک بیان کے مطابق اس فارم میں 7850مرغیاںہیں اور4500 کی موت ہو گئی ہے۔اگرچہ، ایچ 5 این 1 سے ابھی تک کسی انسان کے متاثر ہونے کی خبر نہیں ہے۔
برڈ فلو کا مسئلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی افسر کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ لونر نیو ایئر کے پیش نظر چین نے سفر پر پابندی لگا دی ہے ۔اس سے تقریباً ایک درجن شہر میں 56 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ لونر نیو ایئر کے دوران لاکھوں چینی لوگ یاتر کرتے ہیں ایسے میں اس وائرس کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔ اسی خوف سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top