بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو کہا کہ چین مکا اور ہانگ کانگ کے اندرونی معاملوں میں غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دیگا۔
مکا کی چین میں واپسی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کئے جارہے انعقاد میں حصہ لینے کیلئے مسٹر جن پنگ اور ان کی اہلیہ اس وقت مکا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہانگ کانگ اور مکا کے معاملون میں کسی بھی غیر ملکی لیڈر کومداخلت کی اجازت کبھی نہیں دیگا۔
چینی صدر نے کہاکہ ان کا ملک اور لوگ اپنے ملک کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا،ہانگ کانگ اور مکا کی چین میں واپسی کے بعد،ان خصوصی انتطامیہ علاقوں کی حکومت خصوصی طورپر اندرونی معاملہ ہے۔چین کی حکومت اور سبھی چینی لوگوں کی خواہش ملک کی سالمیت ،خودمختاری،سکیورٹی اور ترقی کے حقوق کی حفاظت کرنے کی ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر جن پنگ کا یہ تبصرہ تب آیا ہے،جب ہانگ کانگ میں جمہوریت حامی تحریک چل رہی ہے۔چین اس تحریک کو اس کی گھریلو سیاست میں غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ مان رہا ہے۔