بیجنگ:چین میں خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے سے اب تک تقریبا 2440 افراد کی موت اور مجموعی طور پر76936 لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔چین کے قومی صحت کمیشن نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہبوئی میں کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ 96 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک کی موت دوسرے صوبہ میں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک 22,888 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کمیشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 51606 مریضوں کو نمونیہ کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے 10968 کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 648 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریب 97 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبہ ہنوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ چین کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2440 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 76936مریض اس وائرس کی زد میں ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا ہندوستان سمیت دنیا کے 31سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔