Latest News

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304 ہوئی، 41 ہزار لوگ اس کی زد میں

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304 ہوئی، 41 ہزار لوگ اس کی زد میں

بیجنگ:چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوگئی ہے،جبکہ تقریباً 13ہزار398 لوگ اس کی زد میں ہیں۔چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس انفیکشن سے ہفتے کو 45لوگوں کی موت ہوگئی اور اس طرح سے چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوگئی۔اس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد اتوار کی صبح تک13,983پہنچ گئی،جس میں 13816مریض چین کے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2100سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ابھی تک 331لوگوں کو oسپتال سے چھٹی ملی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top