National News

چین نے اپنے کوسٹ گارڈ کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی

چین نے اپنے کوسٹ گارڈ کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی

بیجنگ:چین کی حکومت نے اپنے کوسٹ گارڈ کو اپنے سمندری علاقے میں غیر ملکی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے چین کے اس اقدام سے چین کے اطراف متنازع پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے بحیرہ مشرقی چین میں جاپان اور جنوب میں متعدد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے سمندری خود مختاری کے تنازعات ہیں۔

China's Coast Guard Enforcing Its Blue Water Territorial Expansion - USNI  News
اس قانون کی منظوری سے کوسٹ گارڈ کو دیگر ممالک کے ماہی گیروں کی کشتیوں کا پیچھا کرکے انہیں نشانہ بنانے کی اجازت ہوگی۔چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی اعلی ترین قانون ساز باڈی، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے کوسٹ گارڈ قانون کی منظوری دی۔



Comments


Scroll to Top